27 ستمبر 2017 - 05:24
امریکہ میں بد امنی جاری فائرنگ کے واقعات میں مزید 48 افراد ہلاک و زخمی

امریکہ میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے مختلف واقعات میں اڑتالیس افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے پینسٹھ واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ ان واقعات میں سترہ افراد ہلاک اور اکتیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

گن وائلینس آرکائیو کے مطابق فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات ریاست میسوری، نیویارک، ایری زونا اور واشنگٹن میں پیش آئے۔
فائرنگ کے اکیس واقعات میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169